سی پیک سے متعلق واجب الادا 40 ارب ڈالر کا تاثر جھوٹ ،وزارت منصوبہ بندی

سی پیک سے متعلق واجب الادا 40 ارب ڈالر کا تاثر جھوٹ ،وزارت منصوبہ بندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے میڈیا میں جاری سی پیک کے حوالے سے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 40 ارب ڈالر قرض سے متعلق رپورٹ کو غلط معلومات پر مبنی اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک کے فوکل پرسن حسن داؤد کا کہنا تھا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ اور انتہائی فعال منصوبہ ہے جب کہ سی پیک کے مالی امور حکومتوں کے مابین قرضوں، نجی سرمایہ کاری اور گرانٹس پر مشتمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 22 منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں اور اس میں حکومت پاکستان کے ذمہ واجب الادا صرف 6 ارب ڈالر ہیں جو کم شرح کے سودی قرضوں اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں گرانٹس پر مشتمل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -