جعلی بینک اکاؤنٹس ،ایف آئی اے ٹیم نے ایس ای سی پی کے دفتر سے ریکارڈ تحویل میں لیا

جعلی بینک اکاؤنٹس ،ایف آئی اے ٹیم نے ایس ای سی پی کے دفتر سے ریکارڈ تحویل میں ...

  

اسلام آباد (آئی این پی) جعلی بینک اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے ٹیم ایس ای سی پی کے دفتر پہنچ گئی ، ایس ای سی پی کے ایک سینئر افسر نے ایف آئی اے ٹیم کے آنے کی تصدیق کردی ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ ریکارڈ لینے ایس ای سی پی کے دفتر پہنچی ۔ ایف آئی اے ٹیم نے جعلی بینک اکاؤنٹس میں مبینہ ملوث کمپنیوں کا ریکارڈ تحویل میں لیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے ۔ طاہر محمود پر کمشنر ایس ای سی پی اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے ۔ طاہر محمود پر سمٹ بینک سے متعلق معلومات جان بوجھ کر چھپانے کا الزام ہے ۔ رپورٹ میں طاہر محمود پر سمٹ بینک میں دو بینکوں کو غیر قانونی ضم کرنے کی منظوری دینے کا الزام ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے قائم مقام چیئرمین جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد بیرون ملک چلے گئے ۔ طاہر محمود 21 دسمبر کو فلائٹ نمبر ای کے 613 کے ذریعے چھٹی پر دبئی چلے گئے ۔ ایف آئی اے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بینک کا ریکارڈ غائب کیا جا رہا ہے ۔

جعلی بینک اکاؤنٹس

مزید :

صفحہ آخر -