بجلی کے نرخوں میں 33پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی کے نرخوں میں 33پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) بجلی کے نرخوں میں 33پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا آج (جمعرات کو) سماعت کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 33 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے ۔ سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے نیپرا کو 33پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی ہے۔ نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے 33پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نومبر کے مہینے کی فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

مزید :

صفحہ اول -