امریکی بارڈر گارڈز کی حراست میں ایک ماہ میں دوسرا تارک وطن بچہ ہلاک

امریکی بارڈر گارڈز کی حراست میں ایک ماہ میں دوسرا تارک وطن بچہ ہلاک

  

واشنگٹن(این این آئی)رواں ماہ کے دوران دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ امریکی بارڈر گارڈز کی حراست میں گوئٹے مالا کا ایک تارک وطن بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ اس آٹھ سالہ لڑکے کا انتقال نامعلوم وجوہات کی بناء پر ریاست نیو میکسیکو کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ اس بچے کو امریکی سرحدی محافظین نے اس کے والد کے ہمراہ اس وقت گرفتار کر لیا تھا، جب یہ دونوں میکسیکو کی سرحد پار کر کے امریکہ میں داخل ہونا چاہ رہے تھے۔ اس مہینے کے شروع میں گوئٹے مالا ہی سے تعلق رکھنے والی ایک سات سالہ بچی بھی اپنے جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے انتقال کر گئی تھی۔ یہ بچی بھی ایک نابالغ تارک وطن تھی، جو امریکی بارڈر گارڈز کی حراست میں تھی۔

بچہ ہلاک

مزید :

صفحہ اول -