الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلز پارٹی کو فراہم کر دیں

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلز پارٹی کو فراہم کر دیں

  

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات پیپلز پارٹی کو فراہم کر دی ہیں۔الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست منظور کر لی ہے۔ درخواست میں پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے ا?بی وسائل فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے 2002ء4 سے 2018ء4 تک، جبکہ فیصل واوڈا کی 2018ء4 کے اثاثوں کی مصدقہ نقوق فراہم کر دی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پانچ روز قبل اثاثوں کی تفصیلات فراہمی کے لیے درخواست دی تھی۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -