پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو 56 کمپنیوں سے علیحدہ کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بنچ نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو پنجاب کی 56 کمپنیوں سے علیحدہ کرنے کی درخواست پرنیب کو 29 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ملک علی عامر اور سی ای او اکبر ناصر خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پنجاب کی 56 کمپنیوں میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو شامل کر لیا گیا ہے، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کمپنیوں کی تعریف میں نہیں آتی، وکیل اکبر خان نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے 56 کمپنیوں کے حکم میں سیف سٹی اتھارٹی کو شامل کرلیا گیا ہے
سیف سٹی کیس