نواز شریف عوام اور تاریخ کی نظر میں آج بھی سرخرو ہیں ،آصف کرمانی

نواز شریف عوام اور تاریخ کی نظر میں آج بھی سرخرو ہیں ،آصف کرمانی

  

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ نواز شریف عوام اور تاریخ کی نظر میں آج بھی سرخرو ہیں ،پارٹی کا ہر کارکن نواز شریف ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے نیب زدہ لیڈروں کا احتساب کب شروع ہو گا ؟۔ استغاثہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کی نشاندہی کرنے میں ناکام رہا۔حکومت ی تمام تر توجہ ( ن)لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر مرکوز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ مہنگائی کے ستائے عوام حکومت کے خلاف جلد سڑکوں پر ہونگے ۔

آصف کرمانی

مزید :

صفحہ آخر -