وزیراعظم نے اسلام آباد میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے اسلام آباد میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا‘ وزیراعظم نے شیلٹر ہوم میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈسپنسری سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ بدھ کو یہاں شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہر بھر سے غریب اور مستحق افراد کو شیلٹر ہوم لانے کے لئے روزانہ شام کے اوقات میں بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جس پر شیلٹر ہوم انتظامیہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ بس سروس شروع ہو چکی ہے جس پر وزیراعظم نے شیلٹر ہوم انتظامیہ کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پشاور میں شیلٹر ہوم تک مستحق افراد کو لانے کے لئے حکومت کی جانب سے دو بسیں چلائی گئی ہیں جو شام کو چلتی ہیں اور یہ سروس لاہور میں بھی شروع ہوگئی ہے۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -