پاکستان سیاحت کے 10 بہترین مقامات کی فہرست میں شامل

پاکستان سیاحت کے 10 بہترین مقامات کی فہرست میں شامل

  

نیوجرسی (آن لائن) پوری دنیا پاکستان کے قدرتی حسن کی دیوانی ہوگئی۔ معروف امریکی جریدے ’’فوربز میگزین‘‘ نے پاکستان کو 2019 کے لئے سیاحت کے 10 بہترین مقات والے ممالک کی فہرست میں شامل کردیا جریدے نے ایرانی تہذیب ‘ برف پوش پہاڑوں کی دلکشی اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا اپنی رپورٹ میں خصوصی ذکر کیا ہے۔ معروف امریکی جریدے ’’فوربز‘‘ نے سال 2019 ء کے لئے پاسکتان کی سیاحت کیلئے 10 بہترین مقامات والے ممالک میں شامل کردیا ہے۔ معروف خاتون سیاح این ایبل نے اپنے سیاحتی تجربات کی بنیاد پر پاکستان کے پرفضا مقامات اور لوگوں کے مہمان نوازی کے جذبے کی بنیاد پر پوری دنیا کو ان علاقوں کی سیر کیلئے جانے کی سفارش کردی۔ تریول ایجنسی نے بھی ہنزہ ،شیگرا اور خپلو کو بہترین سیاحتی مقام قرار دیا ہے۔ قدیم تہذیب اور برف پوشت پہاڑ پاکستان کو مزید پرکشش بناتے ہیں جبکہ پاکستان کے لوگوں کے مہمان نوازی بھی دل موہ لیتی ہے۔ فوبز میگیزین کی رپورٹ کے مطابق دس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں پاکستان کے علاوہ پرتگال‘ میکسیکو ‘ لولمبیا ‘ ایتھوپیا‘ مڈگاسکر‘ منگولیا اور روانڈا کے پر فضا مقامات شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -