نوازشریف بے قصور، جلد رہا ہو جائینگے مریم اورنگزیب ،رانا ثناء اللہ

نوازشریف بے قصور، جلد رہا ہو جائینگے مریم اورنگزیب ،رانا ثناء اللہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گی ٗ نوازشریف بے قصور ہیں جلد رہا ہو جائینگے ،ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے ایک دو دن میں سو ارب کس نے کمائے یہ بھی پی اے سی حساب لے گی ،ہماری طرف سے نیب کو دھمکی والی کوئی بات نہیں ٗ موجودہ صورتحال پر اپوزیشن کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہئے ۔بدھ کو یہاں مریم اور نگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پہلے دو دن سے حکومتی وزراء میاں شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی بننے پر اعتراض کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ کیلئے دھاندلی کا ماحول بنایا گیا ٗاپوزیشن نے شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اس ہاؤس میں 156 ووٹ ہیں ،متحدہ اپوزیش کے بھی 156 ووٹ ہیں ،تین چار ووٹ ان کو کیسے ملے سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چار ووٹوں کی اکثریت سے وزیراعظم کو سلیکٹ کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارلیمانی روایت کے مطابق شہباز شریف چیرمین پی اے سی بنے۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کے اعتراضاتی آڈٹ پیراز کو نہیں دیکھیں گے ٗپشاور میڑو کا معاملہ ا شہباز شریف دیکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے سو ارب میں تین میڑو بنائیں اور ان لوگوں نے پشاور میں سو ارب میں کھڈے بنائے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کے آڈٹ پیرا شہباز شریف دیکھیں گے۔ انہوں نے وزیر ریلوے اور وزیر اطلاعات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دونوں وزراء کی ڈیوٹی پی اے سی کے معاملے پر لگائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی اے سی موجودہ حکومت کی پیراز دیکھے گی ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ محمد نواز شریف پر کرپشن کا ایک لفظ بھی نہیں ٗبیٹے سے تنخواہ نہ لے پھر بھی نااہل اور تنخواہ لے تو پھر بھی نااہل تاہم انہوں نے کہاکہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا ٗنواز شریف بے قصور ہیں اور جلد رہا ہوجائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پر ایک بھی الزام اب تک ثابت نہیں ہوا ٗشہباز شریف پر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔ سابق و زیر نے کہاکہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے ایک دو دن میں سو ارب کس نے کمائے یہ بھی پی اے سی نے پتہ لگانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اس حکومت کے خلاف آڈٹ پیراز کا احتساب کریں گے۔ رانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کام نام لئے بغیر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ چیئرمین نیب سے ملے ٗنیب سے متعلق تحفظات ان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ٗسپریم کورٹ اور نیب میں ان کا داخلہ بند ہونا چاہیے۔رانا ثناء للہ نے کہا کہ ڈی چوک میں پنجاب کے ڈاکو،علیمہ خان ،زلفی بخاری کو لاؤ اور دو پھانسی ۔ انہوں نے ایک بار پھر شیخ رشید احمد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پنڈی والے بھی اس کو روکیں یہ شہر کا چہرہ بدنما کر رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ اول -