وفاقی وزیر علامہ نور الحق قادری کے والد بزرگوار حضرت شیخ گل صاحب سپرد خاک

وفاقی وزیر علامہ نور الحق قادری کے والد بزرگوار حضرت شیخ گل صاحب سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (نمائندہ پاکستان)وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علامہ نورالحق قادری اور سابق سینٹر حافظ عبدالمالک قادری کے والد بزرگوار پیر طریقیت روحانی پیشوا غوث الزمان حضر ت عبدالعزیزالمعروف حضرت شیخ گل صاب مبار ک کی نمازہ جنازہ حمزہ بابا مزار گراونڈ پر ادا کر دی گئی نمازہ جنازہ انکے بڑے بیٹے حافظ عبدالمالک قادری نے پڑھایانمازہ جنازہ میں ملک بھر سے اعلی شخصیات نے شرکت کی جبکہ ہزاروں کی تعدا دمیں عام لوگوں نے بھی شرکت کی گراونڈ کو چاروں طرف سے سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ کے لیوی فورس اور خاصہ دار فورس نے گھیرے میں لیا تھا جبکہ نمازہ جنازہ ادائیگی کی جگہ کو چارو ں طرف ٹینٹ لگائے گئے تھے جبکہ ہر شخص کی مکمل تلاشی لی جا رہی تھی روحانی پیشوا حضرت شیخ گل صاحب مبارک 1932 کو لنڈیکوتل کے علاقہ پیر وخیل میں حاجی گل صاحب مبارک کے گھر میں پیداہوئے اور 84سال کی عمر میں دنیا چلے گئے مرحوم نے ساری عمر دین کی سربلندی اور دینی علوم پھیلانے کیلئے وقف کیا تھا انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار حاجی گل صاحب سے حاصل کی جبکہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اکوڑہ خٹک دارلعلوم حقانیہ میں داخلہ لیا 1971میں اپنے والد حاجی گل صاحب المرووف باباجی صاحب کی دنیا سے رحلت کے بعد دین کی خدمت کیلئے عملی بیڑا اٹھا یا اور دربا رعالیہ قادری پیر وخیل میں دین علوم کی درس وتدیس کا عمل جا ری رکھا افغانستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے طالب علم ،علم حاصل کرنے کیلئے اور علم دین کی فیضاب کیلئے آتے تھے 1985میں محدود وسائل کے باجود جامعہ جنیدیہ غفوریہ کارخانوں مارکیٹ پشاور مدرسے کی بنیاد رکھی اس کے بعد یہ سلسلہ مذید بڑھتا گیا اور اب انکے زیر اثر ملک بھر میں 216مدارس چل رہے ہیں جس میں ہزاروں کی تعدا د میں طلباء دینی علوم حاصل کر رہے ہیں اس طرح ہزاروں کی تعداد میں طلباء حفظ قران بھی سیکھ رہے ہیں حضر ت شیخ گل صاحب مبار ک نے 1988میں تنظیم اہلسنت والجماعت کی بنیاد رکھی اپنے علاقے سمیت ملک بھر میں ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ تنظیم اہلسنت والجماعت سے وابستہ ہیں بلکہ اپنے علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں مرید موجود ہیں مرحوم نے اپنے دین اور نبی ﷺسے عشق اس حد تک تھی کہ انہوں 52دفعہ حج کی سعادت حاصل کی روحانی پیشوا حضرت شیخ گل صاحب مبار ک گزشتہ کئی عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ رات پمز ہسپتال اسلام آباد میں انتقال کر گئے واضح رہے کہ ان کی موت کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر مریدوں سمیت عام لوگوں نے حضرت شیخ گل صاحب مبارک کی تصاویراپلوڈ کیبلکہ تمام مکاتب وفکر کے لوگوں نے انکی موت کو بڑا سانحہ قرار دیا اور بھر سخت غم کا اظہار کیا

مزید :

صفحہ آخر -