علی رضاعابدی کے قتل پر ازخود نوٹس لینے کی درخواست مسترد

علی رضاعابدی کے قتل پر ازخود نوٹس لینے کی درخواست مسترد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثارنے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے قتل پر ازخود نوٹس لینے کی درخواست مسترد کردی ،یہ درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی طرف سے پیش کی گئی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کسی انفرادی شخص کی درخواست پر کارروائی نہیں کر سکتا،کراچی جا کر معاملے کو خود دیکھ لوں گا ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ علی رضا عابدی کا قتل کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے ۔

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -