حسن بلڈر کے چیف ایگزیکٹو چودھری امان اللہ کا الخدمت گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ

حسن بلڈر کے چیف ایگزیکٹو چودھری امان اللہ کا الخدمت گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کے نامور بلڈر حسن بلڈر کے چیف ایگزیکٹو چودھری امان اللہ کا الخدمت گروپ کے سربراہ میاں طلعت احمد اور جیتنے والے سینئر نائب میجر انوار ڈار، نائب صدر(ون) مون ملک، فنانس سیکرٹری ذوالفقار حسن، سیکرٹری اطلاعات علی اکبر بھٹی کے اعزاز میں ڈیفنس رایا فیز6میں ظہرانہ۔ چودھری امان اللہ کی طرف سے میاں طلعت احمد کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین۔ بلڈر کی طرف سے الخدمت گروپ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر الخدمت گروپ کے سربراہ میاں طلعت احمد نے چودھری امان اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہم الخدمت گروپ کی روایت جاری رکھیں گے، جنہوں نے ووٹ دیئے اور جنہوں نے نہیں دیئے سب کے ساتھ ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور الخدمت کے منتخب افراد برادری کی خدمت بھرپور انداز میں کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -