ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کی انمول محبت نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ،سید سعود بخاری
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے15دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے ڈی ایچ اے رئیلٹرز کے نائب صدر تھری سید سعود بخاری کا اظہار تشکر ،سید سعود بخاری کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کی انمول محبت نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے انہوں نے ڈی ایچ اے کی تاریخ میں 15دسمبر کو تبدیلی کے نام سے رقم کر دیا ہے،ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کو نوجوانوں کی نئی قیادت مبارک ہو ،سید سعود بخاری نے کہا کہ ابو بکر بھٹی کی قیادت میں نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ہم سب مل جل کر پراپرٹی بحران کو حل کریں گے،ڈی ایچ اے میں اب جنوری2019ء سے تبدیلی نظر آئے گی۔
سید سعود بخاری