بھلوال ،دیرینہ رنجش پر2گروپوں میں فائرنگ 3افراد ہلاک ،2زخمی

بھلوال ،دیرینہ رنجش پر2گروپوں میں فائرنگ 3افراد ہلاک ،2زخمی

  

بھلوال(نمائندہ خصوصی ) بھلوال کے چک 2شمالی میں پرانی دشمنی کے تنازعہ پر دو گروپو ں میں فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد قتل جبکہ دوزخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ چک دو شمالی کے راجہ باسط اور راجہ انوارالحق کے گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی آج دونوں گروپ چک دو شمالی میں ایک فاتحہ خوانی پر اکھٹے ہوئے تو انکے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت فائرنگ کے تبادلہ تک جاپہنچی ۔جس کے نتیجہ میں راجہ باسط گروپ کا راجہ کاشف ولد مشتاق جبکہ راجہ انوارالحق گروپ کاعنصر اور مقبول قتل ہوگئے ۔زخمیوں میں راجہ انوار الحق اور اسکا ساتھی غلام عباس شامل ہیں۔مقتول عنصرراجہ انوار الحق کا گن مین اور مقبول ڈائیوربتایا جاتا ہے۔پولیس نے قتل ہونے والے افراد کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال بھجواتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہیں جبکہ زخمیوں کو بھی ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے ۔ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی غلام عباس پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔

ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -