ملک دشمن عناصر کراچی میں امن خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں

ملک دشمن عناصر کراچی میں امن خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں

  

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری ا ور مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کراچی میں امن خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں علی رضا عابدی کی شہادت پر دلی دکھ پہنچا ہے ہم ان کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت ان کے قاتلوں کو پکڑے گی اور کراچی کو ایک مرتبہ پھر امن کا شہر بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی پیپلز پارٹی کی حکومت مرحوم کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے دن رات ایک کردے ان کے ساتھ وفاقی حکومت بھی بھرپور تعاون کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ پوری کوشش ہے کہ صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک کو امن کا گہواہ بنائیں گے جو لوگ ایک مرتبہ پھر کراچی کے امن کو تباہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ہمارے ملک کے سیکورٹی اداروں کے جا نثار انہیں ان کے مذموم عزائم میں کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

حلیم عادل شیخ

مزید :

صفحہ آخر -