سندھ حکومت علی رضا عابدی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے

سندھ حکومت علی رضا عابدی کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما کامل علی آغا نے سید علی رضا عابدی کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم اسمبلی میں میرے کولیک تھے وہ باصلاحیت، باہمت اور ایک بہترین سیاسی کارکن تھے انہوں نے جب بھی اسمبلی میں تقریر کی تو اس میں عوام کی بھرپور نمائندگی کی ان کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے اور ورثا کو فوری انصاف دلوائے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کراچی میں پاک فوج کی انتھک محنت اور قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے جس کو امن کے دشمن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں یہ امید ہے کہ ہماری سیکورٹی کے بہادر جوان کراچی کو دوبارہ قتل و غارت گری کے سپرد نہیں ہونے دیں گیاور ہر حال میں کراچی میں امن قائم کریں گے ۔
کامل علی آغا

مزید :

صفحہ آخر -