کراچی کا امن ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آچکا ہے

کراچی کا امن ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آچکا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن علی اکبر گجر نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سالوں پر محیط کاوشوں کے بعد قائم ہونے والا کراچی کا امن ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آچکا ہے. چند دنوں کے وقفے سے پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کا قتل شہر میں بحال ہونے والی پر امن کاروباری سرگرمیوں کو بریک لگانے کا سبب بن سکتا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل ایک سازش بھی ہو سکتی ہے پی ایس پی کے کارکنوں کا قتل شہر کی سیاسی قوتوں کے لئے ایک پیغام بھی ہو سکتا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت نے اپنے اقتدار کو خطرے میں ڈال کر کراچی کے امن کی بحالی کے لئے تاریخی اقدامات کئے تھے ۔

مزید :

صفحہ آخر -