عالمی طاقتیں کراچی میں بدامنی پیدا کر کے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں

عالمی طاقتیں کراچی میں بدامنی پیدا کر کے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں

  

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کا قتل کراچی کا امن تباہ کرنے کی ایک عالمی سازش ہے عالمی طاقتیں کراچی میں بدامنی پیدا کر کے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہو جائیں قوی اتحاد ہی ملک دشمن قوتوں کا توڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں کراچی کی پیپلز پارٹی کی حکومت اور وفاقی حکومت دونوں ملکر کراچی میں قائم کرنے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر کراچی میں امن قائم کریں کراچی کے امن سے ہی پورے ملک میں امن قائم ہوتا ہے ۔

حامد رضا

مزید :

صفحہ آخر -