متحدہ قومی موومنٹ کا اتحاد اچھی بات ، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے،آفاق احمد

متحدہ قومی موومنٹ کا اتحاد اچھی بات ، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے،آفاق احمد

  

کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا اتحاد اچھی بات ہے لیکن میرا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کااتحاداچھی بات ہے لیکن میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ، تمام لوگوں کو اس کام کیلئے کوشش کرنی چاہئے کہ کراچی کا امن برقراررہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے باجود دہشت گردی ختم نہیں ہوسکی تو اس کا کیافائدہ ہوا؟ شہر میں سیاسی کارکنوں کا قتل ہورہاہے ، قربانیوں کے بعد امن قائم ہواہے تو اس کو مستقل طور پر قائم رہنا چاہئے۔

،آفاق احمد

مزید :

صفحہ آخر -