پنجاب کے مختلف شہروں میں دھندکا راج ،ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھندکا راج ،ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور/ڈیرہ غازی خان/جھنگ(آئی این پی ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے، ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہو، بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں،سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے ،ملگجی روشنیاں، ہر منظر دھندلا گیا۔ فضا میں خنکی، ٹھنڈی ہوائیں، ہر سو کہر کی چادر تنی ہوئی ہے۔ دھند کے باعث ٹریفک حادثات بھی ہوئے۔ پہلا حادثہ ڈیرہ غازی خان میں جام پور روڈ پر ہوا جہاں کار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دوسرا حادثہ جھنگ میں سرگودھا روڈ پکے والا کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، بیرون ممالک سے آنے اور جانے والی پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ موسم کا حال بتانیوالوں کے مطابق آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں۔ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی12، کالام ، استور منفی08، قلات منفی07، گلگت منفی 06، کوئٹہ، راولاکوٹ منفی 05، مالم جبہ، دیر، بگروٹ منفی 04، ہنزہ، چترال منفی 03، مری، پارہ چنار،سیدو شریف میں 01 جبکہ کراچی میں 11ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
دھند کا راج

مزید :

صفحہ آخر -