پشاور مخبوط الحواس نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر والد 3بھائیوں اور چچا کو قتل کر کے خودکشی کرلی

پشاور مخبوط الحواس نوجوان نے معمولی تلخ کلامی پر والد 3بھائیوں اور چچا کو قتل ...

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے تیخل میں ایک 24 سالہ شخص نے اپنے والد اور 3 بھائیوں سمیت خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔پولیس کا کہنا تھا کہ 24 سالہ شہری کی اپنے والد سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ان پر فائرنگ کی۔بعد ازاں جب ان کے تین بھائی اور ایک چچا جائے وقوع پر پہنچے تو ان پر بھی فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا شخص ذہنی امراض کا شکار تھا اور انہوں نے اپنے ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی مار دیا۔واقعے کے فوری بعد اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -