آصف زرداری گرفتار ہوئے تو طوفان آجائے گا، رحمن ملک

آصف زرداری گرفتار ہوئے تو طوفان آجائے گا، رحمن ملک

  

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سزا معطل ہوجائے گی اور وہ علاج کیلئے ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ شہباز شریف قسمت کے دھنی ہیں اس لیے ان کو مراعات مل رہیں اگر آصف زرداری گرفتار ہوئے تو طوفان آجائے گا‘ علی رضا عابدی کا قتل سازش ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ نواز شریف کی سزا معطل ہوگی اور علاج کیلئے وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ شہباز شریف اگر اپنا کام نکال رہے ہیں تو اچھی بات ہے وہ قسمت کے دھنی ہیں اس لیے ان مراعات مل رہی ہیں اگر آصف علی زرداری کی گرفتاری ہوئی تو طوفان آجائے گا اور حالات مزید خراب ہوں گے۔ پاکستانی سیاست پر بہت گہرے بادل چھانے والے ہیں۔ علی رضا عابدی کا قتل سازش ہے ۔ آصف علی زرداری کو 12 سال جیل میں رکھا گیا وہ جیلوں سے نہیں ڈرتے ۔ نواز شریف کی سزا کا مجھے افسوس ہے۔

رحمن ملک

مزید :

کراچی صفحہ اول -