علی رضا عابدی نے عام آدمی کو با اختیار بنانے کی بات کی،فاروق ستار

علی رضا عابدی نے عام آدمی کو با اختیار بنانے کی بات کی،فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی نے ہمیشہ عام آدمی کو با اختیار بنانے کی بات کی، علی رضا عابدی کو دھمکیاں ملتی رہیں، کھرا اور سچا ہونے کے ساتھ علی رضا عابدی نے مہاجروں کی یکجہتی کیلئے کام کیا، الیکشن سے قبل علی رضا عابدی کے ساتھ دو سپاہی تھے الیکشن ہارنے کے بعد وہ بھی واپس لے لئے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جس نے بھی کیامیں کسی کی جانب انگلی نہیں اٹھانا چاہتا، ہمیں انصاف چاہیے ،قاتلوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے کہ علی رضا عابدی کو دھمکیاں کون دیتا تھا، علی رضا عابدی نے سب کو ملانے کی بات کی، جب وہ اتنے بڑے مشن پر تھا کیا اسے سیکیورٹی فراہم کی گئی؟الیکشن سے قبل علی رضا عابدی کے ساتھ دو سپاہی ہوتے تھے، الیکشن ہارنے کے بعد ان سے وہ بھی لے لئے گئے، علی رضا عابدی الیکشن ہارا نہیں تھا اسے ہرایا گیا تھا،قاتل تو کوئی بھی ہو سکتا ہے، اس نے تو کراچی کو غیر مستحکم کرنا ہے، ساری امن قائم کرنے والی کوششیں ناکام ہو گئیں۔
فاروق ستار