سیاسی و سماجی رہنماؤں کی علی رضاعابدی کے قتل کی مذمت

سیاسی و سماجی رہنماؤں کی علی رضاعابدی کے قتل کی مذمت

  

خیرپور ( بیورورپورٹ )خیرپور کے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نوید میمن ،اسد عباسی ،میر ھزار خان کولاچی ،حسن میر ،عمران راجپر ،ظفر حسین لوہرانی ،بابر رضا شاہ سلیم رضا لوہرانی سمیت دیگر کیجانب سے ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل کراچی، صوبے اور ملک میں امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے، علی رضا عابدی ایک خوش گفتار اور اپنا نکتہ نظر دلیل اور تہذیب سے پیش کرنے والے فرد تھا،علی رضا عابدی کے قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں اور قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -