محکمہ خزانہ کے پی کے کا بلدیاتی کونسلوں کو 33 کروڑ فنڈز کے اجراء کا مراسلہ

محکمہ خزانہ کے پی کے کا بلدیاتی کونسلوں کو 33 کروڑ فنڈز کے اجراء کا مراسلہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر )محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پشاور کے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلزکومالی سال 2018-19 ء کے33 کروڑ سے زائد ترقیاتی فنڈز کی اجراء کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلزکو رواں مالی سال کی پہلی قسط کی ادائیگی کے سلسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نے چیف منیجر سٹیٹ بینک پشاور برانچ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے مذکورہ ناظمین کے اکاؤنٹس کو مجموعی طور پر 33 کروڑ 94 لاکھ 93 ہزار کی رقم کی منتقلی کی جائے ۔ ذرائع کاکہنا تھا کہ یہ رقم نیشنل بینک اور بینک آف خیبر سمیت آٹھ بینکوں میں نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلز ناظمین کے جائنٹ بینک اکاؤنٹس کو منتقل کی جائیگی جو ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلزکو ترقیاتی کاموں کا فنڈز چار اقساط میں جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم یہ پہلی قسط ہوگی جو رواں سال ناظمین کو دی جائیگی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -