شبقدر انتہائی سرد موسم میں بجلی اور سوئی گیس کی بندش سے علاقہ عوام سخت پریشان

شبقدر انتہائی سرد موسم میں بجلی اور سوئی گیس کی بندش سے علاقہ عوام سخت پریشان

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر انتہائی سرد موسم میں بجلی اور سوئی گیس کی بندش سے علاقہ عوام سخت پریشان ،چھوٹے بچوں ،بوڑھوں اور مریضوں کو مذید تکلیفات کا سامنا،سخت سردی میں بیس گھنٹے کی بجلی لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کی بندش کے باعث گھریلوں خواتین اور سکول کالج طلباء کو سخت مشکلات کا سامنا ،علاقہ عوام نے سخت گیر اختجاج کی دھمکی دیدی،تفصیلات کے مطابق شبقدر میں سخت سردی میں سوئی گیس کی کم پریشر اور بجلی کی اٹھارہ اور بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے علاقہ عوام کو سخت پریشان کر دیا ہیں انتہائی سخت سردی میں بجلی لوڈشیڈنگ اور شام ہوتے ہی رات بھر سوئی گیس کی بندش سے چھوٹے بچوں اور بوڑھوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگی ہیں جبکہ گھریلوں خواتین اور سکول کالج طلباء بھی پریشانیوں سے دو چار ہیں علاقہ عوام نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بجلی اور سوئی گیس بندش کے باوجود بل وصولی بھی سمجھ سے بالا تر ہیں جبکہ تحصیل بھر میں محکمہ واپڈا کی طرف سے غریب لوگوں کو گرفتار کر کے بھاری جر مانے بھی وصول کیے جاتے ہیں بجلی کی ناروا اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ گزشتہ پندرہ سالوں سے جاری ہیں بجلی دو پیسو لو یہاں تو سالوں سے بجلی نہیں اور بل باقاعدہ بھیجتے ہیں اب کروڑوں کے بقایا جات غریب عوام کہاں سے دیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پُر زور مطالبہ کیا کہ شبقدر میں بجلی بقایا جات معافی کا اعلان کرے اور منتخب نمائندوں محکمہ سوئی گیس اور محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیا ہیں کہ شبقدر کے عوام پر رحم کیا جائے اور شبقدر میں بجلی لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس بندش کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر اختجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کرینگے

مزید :

کراچی صفحہ اول -