طلباء نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں

طلباء نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاہے کہ طلباء کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پربھی خصوصی توجہ دینی چاہئیے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں سے جہاں طلباء کی ذہنی نشونما ہوتی ہے وہاں پر ان کے درمیان ایک صحت مند مقابلے کا رجحان بھی پیدا ہوتاہے۔ وہ یونیورسٹی ماڈل سکول جرماکوہاٹ میں سالانہ سپورٹس مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابقہ صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی سکول پرنسپل بشیر اور اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور سکولوں میں پلے گراؤنڈ کی فراہمی پانچ سالہ پلان میں شامل ہے جبکہ نصابی سطح پر کمپیوٹر اور آئی ٹی کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور اساتذہ کی کمی کو بھی بہت جلد پورا کیاجائیگا۔ افتتاحی تقریب میں طلباء نے کھیلوں کے مختلف مقابلو ں میں حصہ لیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -