حکومت فاٹا کے اضلاع میں صنعتی اور تجارتی سر گرمیوں کو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے

حکومت فاٹا کے اضلاع میں صنعتی اور تجارتی سر گرمیوں کو بڑھانے کیلئے عملی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور علاقے میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک جامع منصوبہ دینے کیلئے سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ جلد ضم شدہ اضلاع کا دورہ کرینگے اور یہاں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا جائزہ لینگے۔ معاون خصوصی نے وفد پر زور دیا کہ وہ ضم شدہ علاقوں میں صنعتوں کے پھیلاؤ میں حکومت کا ساتھ دے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ ضم شدہ علاقے جو طویل بدامنی کیوجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہوئے ہیں میں تجارتی سرگرمیوں اور ترقی کا نیا دورشروع ہو گا۔ وفد جس کی قیادت سید جمال سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی کر رہے تھے نے یہ عہد کیا کہ ہم صوبائی حکومت کو ہر قسم کاتعاون دینے کیلئے تیار ہیں اور قومی سطح پر فاٹا میں صنعتی ترقی کیلئے حکومت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ْ آخر میں وفد نے معاون خصوصی کا ضم شدہ اضلاع کی تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔