صوابی ‘ آل پنشنرز کا مہنگائی کے تناسب سے سو فیصد اضافہ کا مطالبہ

صوابی ‘ آل پنشنرز کا مہنگائی کے تناسب سے سو فیصد اضافہ کا مطالبہ

  

صوابی ( بیورو رپورٹ)آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی نے متفقہ قرار داد کے ذریعے مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں سو فی صد اضافہ کرنے ، میڈیکل الاوئنس کی سیلنگ کو ختم کرنے اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر میڈیکل الاؤنس میں دو سو فی صد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس سلسلے میں ضلعی صدر حاجی شیر زادہ خان کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ بیواؤں کی پنشن میں سو فی صد اضافہ کرنے کے علاوہ تمام پنشنرز کو سینئر سٹیزن شپ کارڈ جاری کیا جائے ، صحت انصاف کارڈ جلد از جلد جاری کیا جائے ، ای او بی آئی پنشنرز کو دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور جولائی 2018سے بقایا جات ادا کئے جائیں ۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے جی پی فنڈ اور پنشن فنڈ کو سٹاک مارکیٹ اور رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کا عندیہ ظاہر کرنے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اس سے پنشن یافتہ افراد اور حاضر سروس ملازمین کا بیس ارب روپے مختص فنڈ ڈوب جانے کا خدشہ ہے لہٰذا حکومت یہ فیصلہ واپس لے انہوں نے نیشنل بینک صوابی برانچ کے منیجر عبدالسلام کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے شب و روز محنت سے وفاقی اور صوبائی بارہ سو پنشنرز میں سے نو سو پنشنرز کو اپنے بینک میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم پر اور باقی تین سو پنشنرز کو دوسرے بینکوں میں ڈی ایس سی پر منتقل ہو گئے#

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -