پاڑہ چمکنی قبائل کے مطالبات پورے کئے جائیں‘ عمائدین کرم

پاڑہ چمکنی قبائل کے مطالبات پورے کئے جائیں‘ عمائدین کرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پریس کلب پشاور کے سامنے احتجاج کرنے والے کرائے کے کارندے ہیں انہیں روزانہ کے حساب سے فی کس ہزار روپے اجرت دی جارہی ہے لوگوں کو احتجاج پر اکسانے والے پاڑہ چمکنی اقوام کے مابین کشت و خون پیدا کرنا چاہتے ہیں پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاڑہ چمکنی قوم کے حاجی خیل کے عمائدین ملک حاجی پٹھان ، حاجی حیات خان ، مولوی محمد عبداللہ جان ، ڈاکٹر عبدالوہاب چمکنی، ملک حاجی نور محمد ، ملک سید نبی اور ملک بلال نے کہا کہ علاقہ گنداو کے لوگ ہمارے بھائی ہیں ان کے ساتھ ہمارا پہاڑ کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا ہے اپنے اندرونی معاملات کے حل کے بعد ہم گنداو قبائل کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کریں گے عمائدین نے کہا کہ انجینئر رشید خان ، فخر زمان ، ٹھیکیدار خالق نور وزیر اور خاصہ دار صوبیدار میجر عنایت اپنے مفاد کی خاطر علاقہ میں قبائل کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں خون ریزی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ خالق نور وزیر غیر قانونی طریقے سے رات کی تاریکی میں اربوں روپے کے معدنیات یہاں سے نکال دیا ہے جو کہ ہمارے حقوق پر کھلم کھلا ڈاکہ ہے عمائدین نے کہا کہ پاڑہ چمکنی میں حکومتی رٹ مکمل طور پر بحال ہے اور کسی نے بھی روڈ بند نہیں کیا ہے حاجی خیل قبائل کے عمائدین نے وزیر اعظم عمران خان ، گورنر کے پی ، وزیر اعلی کے پی ، ڈی سی کرم اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انجینئر رشید خان ، فخر زمان، خالق نور وزیر اور خاصہ دار صوبیدار میجر عنایت کو گرفتار کرکے پاڑہ چمکنی حاجی خیل قبائل کو انصاف فراہم کریں