جماعت المسلمین کا مرکزی تین روزہ اجتماع

جماعت المسلمین کا مرکزی تین روزہ اجتماع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جماعت المسلمین کا تین روزہ مرکزی اجتماع29 دسمبر ۸۱۰۲ بروز ہفتہ سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جمعہ 28دسمبر سے شروع ہوجائے گا۔ مرکزی اجتماع میں شریک ہونے والے تمام شرکا سے کہا گیا ہے کہ موسم کے لحاظ سے اپنی ضرورت کا سامان اپنے ہمراہ لائیں تاکہ دوران سفر یا اجتماع کے موقع پر انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پروگرام کے مطابق 29سمبر بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء خالق دینا ہال کراچی میں اجتماع کا پہلا پروگرام ہوگا۔جس میں تلاوت ، حمداور نعت کے بعد تقریر محمدسفیان ’’حق کیسے غالب ہوتا ہے‘‘ درس قرآن مجید ’ ’سنت ہی اسلام ہے‘‘ کے موضوع پر امام جماعت المسلمین سید محمد اشتیاق درس قرآن مجیددیں گے اور سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔ اگلے دن30دسمبر بروز اتواربعد نماز فجرکے بعد تقاریر ارشاد احمد چنہ امیرصوبہ سندھ’’جماعت کی ترقی کیسے ممکن ہے‘‘ عبدالخالق لاہور ’’ہماری محبت کی بنیاد ‘‘مشتاق خانپور ’’ہمارا دین صرف اسلام ‘‘حارث فیصل آباد ’’مسلم اور مومن میں فرق ‘‘ مطیع الرحمن امیر صوبہ پنجاب ’’ درس منہاج المسلمین ‘‘وقفہ برائے صلو ٰۃظہراور دوپہر کا کھانا ، عملی تربیت (نماز، وضو ، غسل اور تیمم وغیرہ) بعد نمازِ عصر : تقاریر طاہر اللہ مردان (پشتو) ’’فخر کا سبب‘‘۔ عبدالرحمن حجرہ شاہ مقیم ، ’’فکر آخرت‘‘۔ بعد نماز عشاء تقاریر اسد اللہ بدین، ’’عظمت صحابہؓ ‘‘ ، عبدالرحمن ادریس ، ہری پور ، ’’نماز باجماعت کی اہمیت ‘‘۔ محمد سیحان امیر کے پی کے ، ’’اخلاق حسنہ‘‘ ۔ زین العابدین کراچی ، ’’امیر کی اطاعت‘‘ ۔ عبدالحمید شہداد کوٹ ،’’جماعت اور آزمائش ‘‘۔ تربیت دینے والے( مرد حضرات ) قاری عبدالواجد، زین العابدین ، محمد ارشد ، محمدسفیان ، زین رضا ، علی شریف ، حبیب اللہ ، عبدالماجد ، عبدالوحید ، عبدالرحمن ، گلزار علی ، عبدالواجد ، عبداللہ خان ، اعجاز الرحمن ، تربیت دینے والی خواتین : اسماء بیگم ، عائشہ بیگم ، سیحانہ بیگم ، نفیسہ بیگم ، طاہرہ بیگم ، شاہینہ بیگم ، عبیدہ بیگم ، ثنا جمال ، مناہل بنت ارشد ، عائشہ بنت ضیاء ،31دسمبر بروزسوار آخری دن نماز فجر کے بعد5 ، 5 منٹ کی تقاریرکے علاوہ جماعت کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا،امراء و نظماء کا مشاورتی اجلاس ہوگااور پروگرام کی اختتامی تقریب سے جماعت کے سیکرٹری جنرل مصدق سرفراز خطاب کریں گے اور حاضرین کی فکری رہنمائی کریں گے۔اجتماع کے پروگرام میں خواتین کے لیے پردے کا انتظام کیا گیا ہے، جب کہ شرکا ء سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے کچھ سوالات ہوں تو واضح اور خوشخط لکھ کر انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں۔جماعت المسلمین کے اجتماع میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی روانگی کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ کراچی میں اجتماع کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔