افضل خان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے

افضل خان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر پاکستان)ہردلعزیز شخصیت اور مر دان پولیس کے ریٹائرڈ حولداراور مسلم لیگ (ن) تحصیل تخت بھائی کے سینئر نائب صدر افضل خان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔مرحوم کو منگل کے روز ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازے میں علاقے کے معززین محکمہ پولیس کے اہلکاروں سماجی سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم شوکت علی پٹواری،لیاقت علی محکمہ صحت کے بڑے بھائی تھے۔ رسم قل کل بروز جمعہ جعفر ڈھیری (ٹکر) تحصیل تخت بھائی میں ادا کی جائیگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -