کو ئٹہ،مشرقی بائی پا س پر فائرنگ سے خاتون پولیو ورکر زخمی

کو ئٹہ،مشرقی بائی پا س پر فائرنگ سے خاتون پولیو ورکر زخمی

  

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر خا تون زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کلی بلوچ خان میں پولیو ورکر غزالہ اپنی بہن کے ساتھ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر تھی کہ اچانک موٹر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے ورکر غزالہ زخمی ہوئی اور اس کی بہن نے بھاگ کر جان بچائی۔ زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق گولی پولیو ورکر کے چہرے پرلگی جس سے اس کا ایک دانت ٹوٹ گیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کر لیے، جہاں سے 30 بور کے 6 خالی خول ملے ہیں۔

خاتون پولیو ورکر

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -