صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں‘ عثمان یوسف زئی

صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں‘ عثمان یوسف زئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پریس کلب ما لاکنڈکے نائب صدرمحمدعثمان یوسفزئی اوردیگراراکین نے چکدرہ پریس کلب کے نومنتخب صدرشاہ فیصل خان حکیم نورفقیرظفرعلی شاہ سمیت تمام کابینہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی کہ نومنتخب کابینہ چکدرہ کے صحافی برادری کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اوراپنے قلم کے ذریعے علاق کے مظلوم عوام کابے لوث خدمت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈکے صحافی برادری بھی اس مہم میں ان کے شانہ بشانہ ہونگے ۔