حکمران جماعت کو بخشالی میں عبرتناک شکست ہوئی‘ جے یو آئی

حکمران جماعت کو بخشالی میں عبرتناک شکست ہوئی‘ جے یو آئی

  

بخشالی(نمائندہ پاکستان )جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاضی بشیر احمد نے حکمران جماعت کو یونین کونسل بخشالی مردان میں عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔ صوبائی سینئر وزیر محمد عاطف خان کے حلقہ انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کو 1400 کے لیڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ قاضی بشیر احمد نے اپنے رہائش گاہ پر بخشالی پریس کلب کے صدر اور دیگر عہدیداروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ یونین کونسل بخشالی جے یوآئی کا گڑھ بن چکا ہے۔ تبدیلی سرکار کے ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام پی ٹی آئی سے روز بروز نالان ہورہے ہیں۔ اب جب بھی اور جہاں ضمنی انتخابات ہونگے ہار پی ٹی آئی کا مقدر بنے گا۔ قاضی بشیر احمد نے سابق اور موجودہ ممبران اسمبلی ، جے یو آئی کے قائدین اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میری کامیابی کے سلسلے میں یہاں تشریف آوری کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل میں اتحادی جماعتوں کی واضح اکثریت سے پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دیں گے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -