حکومت معیاری اشیاء خورد و نوش کی دستیابی یقینی بنائیگی ‘ محب اللہ

حکومت معیاری اشیاء خورد و نوش کی دستیابی یقینی بنائیگی ‘ محب اللہ

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت و لائیوسٹاک محب اللہ خان نے بدھ کے روز گلبرگ پشاور میں پرائیویٹ بیف مارکیٹ اللحم الطازج (AL-LAHM TAZIJ)کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک محمد اسرار خان ، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر لائیوسٹاک عالم زیب خان ،ڈی جی ماہی پروری ڈاکٹر خسرو کلیم ، لائیوسٹاک ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر حبیب اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سطح پر معیاری اشیاء خور د و نوش کی دستیابی کو یقینی بنانے اور عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے اقدام کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور ان کی ممکنہ حد تک بھر پور مدد بھی کر رہی ہے تا کہ ان اقدامات کی بدولت عوام کو صاف و شفاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائی اجناس فراہم ہوں اور اس شعبہ کے فروغ کی بدولت دیگر مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر لائیوسٹاک کے افسران کو بھی ہدیات کی کہ وہ قصاب خانوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ مضر صحت گوشت کی فروخت کا قلع قمع ہو اور اس میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت تا دیبی کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اسطرح کی بیف شاپس اور مارکیٹس کو دوسرے شہروں میں فروغ دینے کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -