نوشہرہ میں ڈی پی او کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

نوشہرہ میں ڈی پی او کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈسرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان کی خصوصی ہدایات پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لیے اکبرپورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ خیبر پختونخواء میں عوامی تعاون کی بدولت دہشتگردی کو شکست دی ہے۔پولیس میں نئے ریفارمز کی وجہ سے پولیس عوام کی خدمت گار فورس بن کر ابھری ہے۔ پولیس کے تمام تھانہ جات کو عوامی فلاحی اور اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں ۔ کسی بھی ملک اور معاشرئے کی پولیس عوامی تعاون کے بغیر مکمل کامیابی حاصل نہیں کر سکتی ۔ڈسرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے عوام الناس کواپنا کمپلنٹ نمبر 0346-1117670 دیتے ہوئے عوام کو درپیش کسی بھی قسم کے عوامی ،اجتماعی ،ملکی مفاد عامہ اور انفرادی مسائل کو بذریعہ SMS براہ راست بیان کرنے کے لیے کہا ۔ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ آج الحمدُ للہ پولیس کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔انھوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کی کہ عوام الناس علاقہ مشران ،معززین کو پولیس تھانہ جات میں عزت اور احترام دی جائے ۔ روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں ،سمگلروں ،سماج دشمن عناصر کے خلاف سرکل ڈی ایس پی کی سربراہی اور ایس ایچ اؤ کی قیادت میں ہو رہے ہیں۔عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی اؤ نوشہرہ نے اس موقع پرعوامی مسئلے مسائل سنتے ہوئے موقع پر ان کے حل کے لیے سرکل ڈی ایس پی اور ایس ایچ اؤ کو احکامات جاری کئے۔عوامی شکایات پر اکبرپورہ بازار مین ٹریفک اہلکار تیعنات کر دئے گئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی نمائندوں نے علاقے میں جرائم کنٹرول اپریشنز کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کی انتھک محنت اورکوششوں سے منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہد سے کافی حد تک کنٹرول واقع ہوا ہے ۔ہم سب عوام پولیس کے ساتھ مل کر نوشہرہ کو ایک پر امن بنانے میں شانہ بشانہ ساتھ دیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -