وزیر خوراک کا آٹے اور چینی کی ترسیل پر اطمینان کا اظہار

وزیر خوراک کا آٹے اور چینی کی ترسیل پر اطمینان کا اظہار

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خواراک قلندر لودھی نے صوبے میں آٹے اور چینی کی ترسیل اور ذخائر پر اطمینان کا اظہار اور متعلقہ حکام کو مارکیٹ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں آٹے اور چینی کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جائے۔یہ ہدایت انہوں نے پراونشل فوڈ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔انہوں نے محکمہ فوڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ اگلے سیزن تک صوبے میں آٹے کی بروقت ترسیل یقینی بنائیں اور کسی قسم کی کمی بیشی کی صورت میں بروقت پلان تیار کرکے محکمہ کو اگاہ کریں۔وزیر خواراک نے مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے کے مطابق آٹے اور چینی کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر انہوں نے قبائلی اضلاع تک محکمہ فوڈ کی خدمات بڑھانے کے لئے تیاری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے محکمہ میں شفافیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمے میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -