احتساب ہوگا تو سب کا ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا،سینیٹرشیری رحمن

احتساب ہوگا تو سب کا ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا،سینیٹرشیری رحمن

  

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کودوبارہ انتقامی سیاست کانشانہ بنایاجارہاہے، بلاول بھٹوسے بھی ایک سال کا حساب لیا جا رہا ہے،بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں عدالتوں کا سامنا کیا اورآج ان کے بچوں سے پوچھا جا رہا ہے کہ کھانا کہاں سے کھایا، پوچھا جا رہا ہے کہ دھوبی کے پیسے کہاں سے آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزررہاہے،حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ایسے کام کررہی ہے،پیپلز پارٹی حساب دینے کیلئے تیار ہے۔ ہم نے کبھی کنٹینر والی سیاست نہیں کی احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا۔شیری رحمان نے کہا کہ ہمارے حوصلے کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پیپلز پارٹی نے جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کی سیاست نہیں کی ، آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ای سی سی کریگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -