علی رضا عابدی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہریار آفریدی

علی رضا عابدی کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہریار آفریدی

  

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے علی رضا عابدی میرے بھائیوں جیسے تھے،معاملے پر بلیم گیم نہیں کریں گے، قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،حملے میں ملوث تمام ملزموں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔ دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنا ہے، دیکھنا ہو گا دہشت گردی کے پیچھے کون ہے۔ کچھ قوتیں کراچی میں امن و امان کی خواہش مند نہیں، ہم حملے میں ملوث تمام ملزموں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے دشمن سی پیک کوناکام کرنا چاہتے ہیں نیکٹا کے کردار کو مزید بہتر کر یں گے، ماضی میں نیکٹا کے کردار کو نظر انداز کیا گیا، کچھ وقت درکار ہے جلد مسائل پر قابو پالیں گے۔

شہریار آفریدی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -