علی رضا عابدی کا قتل دہشتگردی ،قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، طاہرالقادری

علی رضا عابدی کا قتل دہشتگردی ،قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، طاہرالقادری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے علی رضا عابدی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، علی رضاکی ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی ، ملوث عناصر کو بلاتاخیر گرفتار کیا جائے،حالیہ واقعات سے لگتا ہے معاشی حب کراچی میں سیاسی انتشارپھیلانے کی سازش ہورہی ہے، کراچی میں لاء اینڈ آرڈر سے کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کے والد کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین اور ناظم اعلیٰ ایم کیو آئی خرم نواز گنڈاپور نے ڈاکٹر نورالحق قادری کے والد گرامی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

طاہر القادری

Back to Conve

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -