احتساب کے نام پر مسلم لیگ( ن) کو ٹارگٹ کیا جا رہاہے، سعد رفیق

احتساب کے نام پر مسلم لیگ( ن) کو ٹارگٹ کیا جا رہاہے، سعد رفیق

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمدنواز شریف کو جو سزا دی گئی ہے ،اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہے،احتساب کے نام پر مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا جا رہاہے، ریلوے میں گرانقدر کام کیا ہے،مجھے افسوس ہے کہ شیخ رشید صاحب نے سپریم کورٹ میں ریلوے لوکوموٹوز کی قیمت کے بارے میں غلط بیانی سے کام لیاہے،نہ تو 22 کروڑ کا امریکہ کا لوکوموٹو آتا ہے اور نہ ہی 44 کروڑ میں خریدا گیا،دونوں معاملے پر وہ غلط بیانی کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو جلن اور حسد سے گریز کرنا چاہیے، میرے ساتھ نیب کا رویہ ٹھیک ہے، مجھے نیب قانون کر اعتراض ہے ، میرے خلاف نیب کیس غلط ہے، آپ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بھی شروع کی گئی ہے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف پتہ نہیں کون کون سی انکوائریز شروع کی گئی ہیں، ہماری باری جو آئی ہوئی ہے۔

سعد رفیق

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -