محکمہ بلدیات کا ای بیڈنگ اور ای ٹینڈرنگ نظام کی مقبولیت میں اضافہ

محکمہ بلدیات کا ای بیڈنگ اور ای ٹینڈرنگ نظام کی مقبولیت میں اضافہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کا شفافیت کیلئے نافذ کردہ ای بیڈنگ اور ای ٹینڈرنگ نظام دیگرصوبوں میں بھی مقبولیت حاصل کرنے لگا،پنجاب میں ای بیڈنگ اور ای ٹینڈرنگ کے نفاذ کیلئے خیبرپختونخوا سے مدد مانگ لی گئی۔تفصیلات کے مطابق لوکل کونسل بورڈ میں پنجاب سے آئے وفد کو ای بیڈنگ اور ای ٹینڈرنگ سے متعلق تین روزہ بریفنگ دیدی گئی،سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی ظاہرشاہ،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضرحیات خان،ڈائریکٹرلوکل گورننس سکول برکت اللہ خٹک،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن سمیع اللہ اور دیگر نے پنجاب سے آئے وفد کا استقبال کیا،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خضرحیات خان نے وفد کو بتایاکہ خیبرپخونخوا میں ٹھیکہ جات کی نیلامی میں رنگ سسٹم خاتمے،ترقیاتی کاموں،پارک،اڈہ جات،پارکنگ سٹینڈزسمیت دیگرچھوٹے بڑے ٹھیکوں میں بدعنوانی کی روک تھام اور شفافیت کیلئے ای بیڈنگ اور ای ٹینڈرنگ کا نظام تجرباتی طورپر متعارف کرایاگیا،جس کے خاطرخوا نتائج برآمد ہونے پر پورے صوبے میں رائج کردیاگیاہے،لوکل کونسل بورڈ نے پنجاب سے آئے وفد کیلئے ای بیڈنگ اور ای ٹینڈرنگ کے طریقہ کاراوراہم نکات بارے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا،مہمان وفد نے محکمہ بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا کے ٹھیکہ جات کیلئے جدید نظام کو سراہتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں بھی اس طریقہ کار استفادہ حاصل کیاجائیگا،بعدازاں محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کے افسران نے مہمان وفدکورخصت کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -