ڈیرہ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کا آغاز‘ متعدد تھڑے مسمار

ڈیرہ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کا آغاز‘ متعدد تھڑے مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)ناجائزتھڑوں اورغیررجسٹرڈآڑھتیوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے گزشتہ صبح سویرے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر)عون حیدرگوندل رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی پہنچ گئے ۔ اس موقع پراے ایف سی فوڈوپرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری خلیق الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے اس موقع پرناجائز تجاوزات کے خلاف مہم کے سلسلے میں رتہ کلاچی سبزی وفروٹ منڈی میں موجودناجائز تھڑے رکھنے والے آڑھتیوں اورغیررجسٹرڈ آڑھتیوں کی جانب سے منڈی میں کاروبارکرنے والے آڑھتیوں کوتین روزمیں تھڑے ختم کرنے اورغیررجسٹرڈ آڑھتیوں کواپنا کاروبار بندکرنے کاحکم کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب رات کے اندھیرے میں سبزی وفروٹ کے نرخ نہیں بنائے جائیں گے بلکہ صبح نو بجے سبزی وفروٹ کے نرخ بنائے جائیں گے۔