شیر گڑھ ‘ کار کی موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر ‘ بچہ جاں بحق 1 زخمی

شیر گڑھ ‘ کار کی موٹر سائیکل سواروں کی ٹکر ‘ بچہ جاں بحق 1 زخمی

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) پولیس تھانہ لوندخوڑ کے حدود جھاڑے کے مقام پر نامعلوم تیزرفتار موٹر کارنے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ ملاکلے کے دو کم عمر رشتہ دار13سالہ ہلال ولد سجاد علی اور کاشف ولد اکبر علی اپنے رشتہ داروں کے ہاں موٹر سائیکل پر جھاڑے ہاتھیان گئے تھے کہ واپسی پر جھاڑے روڈ پر نامعلوم موٹر کار نے پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طبی علاج کے لئے مردان ہسپتال منتقل کردئیے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلال ولد سجاد علی جاں بحق ہوگئے جبکہ کاشف زیر علاج ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -