پاکستان میں اقلیتوں کو زندگی اپنے عقائد کے مطابق بسر کر نے مکمل آزادی ہے ،ڈپٹی کمشنر اٹک

پاکستان میں اقلیتوں کو زندگی اپنے عقائد کے مطابق بسر کر نے مکمل آزادی ہے ...

  

اٹک (نما ئند ہ پا کستان)پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی زندگی اپنے عقائد کے مطابق بسر کر نے مکمل آزادی ہے ،ڈپٹی کمشنر اٹک ،کر سمس کے حوالے سے ایک تقریب یو پی چر چ میں منعقد ہوئی ،جس کے مہان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی تھے ،دیگر شرکاء میں سابق ایم پی اے اور رہنما تحریک انصاف سید اعجاز بخاری ،صدر فیضیاب فاؤنڈیشن اعظم خان ،پادری جاوید جانسن اور دیگر افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا کہ حضر ت عیسیٰ ؑ نے ہمیشہ امن و محبت کا پیغام دیا ،ہمیں چاہیے کہ ہم اس موقع پر اس پیغام کو آگے بڑھائیں تاکہ یہ دنیا امن کا گہووارہ بن سکے،انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور یہ مذہب ہمیں دیگر مذاہب کی تکریم کی ہدایت کر تا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی زندگی اپنے عقائد کے مطابق بسر کر نے مکمل آزادی ہے اور حکومت اور عوام ان کی اس آزادی کا احترام کر تے ہیں،ڈی سی اٹک نے کہا کہ پاکستان کا شمار ان چند ممالک میں ہو تا ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق کی مکمل حفاظت کی جاتی ہے اور انہیں اس ضمن میں ہر ممکن سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔تقریب سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،آخر میں مسیحی برادری میں کر سمس کے تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

Ba

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -