تحصیل فتح جنگ کی واٹر سپلائی کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد
اٹک (نمائندہ پاکستان)تحصیل فتح جنگ کی واٹر سپلائی کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدار ت کی،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ) جمال طارق چوہدری ،اے سی فتح جنگ راجہ سلیم ،ایکسین پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی،اجلاس میں تحصیل فتح جنگ کی واٹر سپلائی کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی ،ڈی سی اٹک نے اس موقع پر پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ15 جنوری تک واٹر سپلائی سے متعلق تمام کام مکمل کریں اور اسے عوام کے لیے قابل استعمال بنائیں ،انہوں نے اس موقع پر اے سی فتح جنگ راجہ سلیم کو ہدایت کی کہ وہ اس تما م واٹر سپلائی کے کام کی نگرانی خود کریں اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی آفس ارسال کر یں۔
Back to Conversion Tool