ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی کردی۔بدھ کوایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں ہوئی سماعت کے موقع پر ملزمان شعیب شیخ،عائشہ شعیب،علی غفار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان ذیشان احمد اور ذیشان انور کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نے ایف آئی اے کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمہ چلانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہاکہ ملزمان کی جانب سے عدالت نے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، مقدمے کی منتقلی کے حوالے سے درخواست زیر سماعت ہے،جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں آجاتا کارروائی نہیں کرسکتے ،عدالت نے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -