الخدمت صحت مراکز خدمت میں مصروف ہیں،ڈاکٹرحفیظ الرحمن

الخدمت صحت مراکز خدمت میں مصروف ہیں،ڈاکٹرحفیظ الرحمن

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت ہیلتھ بورڈکا اجلاس چیئرمین بورڈ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای اوالخدمت انجینئر اظہرسلیم ،ایگزیکٹو ڈائریکٹرراشد قریشی ،ڈاکٹر مصبا ح العزیز ،ڈاکٹر سہیل اختر ،عبداللطیف شیخ ،ڈاکٹر نائلہ طارق ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں الخدمت کی صحت کے شعبے میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااورآئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر اظہر چغتائی ڈائریکٹرمیڈیکل،انجینئرصابر احمد ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک اورجمشید احمد ڈائریکٹرفارمیسی نے اپنے اپنے شعبہ جات سے متعلق رپورٹس پیش کیں ۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے الخدمت کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہارکیا اورآئندہ بھی تمام منصوبے منظم انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت کراچی میں صحت کے شعبے میں بھرپورکام کررہی ہے ۔تمام ہیلتھ یونٹ شہریوں کی خدمت میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کراچی میں جلد میگا ڈائیگنوسٹک سینٹر قائم کرے گی جبکہ ہیلتھ یونٹس میں بلڈبینکس ،کلیشن پوائنٹس ،کلینکس کا بھی اضافہ کیا جائے گا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -